نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا حجاج کرام کو واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ

ریاض / اسلام آباد (پی پی آئی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت غیر ملکی عازمین کو واپسی پر قرآن مجیدکا تحفہ دیا جارہاہے مجموعی طور پر قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس سمیت زمینی گزر گاہوں اور بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے جائیں گے. ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ قرآن پاک کا تحفہ انمول ہے اس کے لئے سعودی قیادت بالخصوص سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز شکریہ کے مستحق ہیں