نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانوی وزیر داخلہ کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پڑگئی

لندن(پی پی آئی) بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پڑ گئی اور مضبوط حمایت کھو بیٹھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق برٹش پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پرٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہوم سکریٹری کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتاہے،انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بچوں کے جنسی استحصال اور گرومنگ گینگز کے بارے میں سویلا بریورمین کی بیان بازی نے اسے ایک بااثر کنزرویٹو حمایتی، سٹیو بیکر کی حمایت سے محروم کر دیا ہے، اس بات کی علامت ہے کہ ثقافتی جنگ کے مسائل کے بارے میں اس کا سخت گیر نقطہ نظر اس کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتا ہے۔ بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔برطانوی وزیر داخلہ نے ’چائلڈ گرومنگ گینگ‘ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی، واضح رہے کہ برٹش وزیر داخلہ وئیلا بریورمین بھارتی نژاد ہیں۔