کراچی (پی پی آئی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لیاری، کیماڑی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ اورناگن چورنگی کے اطراف میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔کھارادر، گلشنِ اقبال، ملیر اور دیگر علاقوں میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ دن میں 4 مرتبہ 2، 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، مینٹیننس کے نام پر پورا پورا دن بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔دکاندار وں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باوجود بھی ہزاروں روپے کے بل ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔