پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کرنا، آمدنی بڑھانا ہو گی: موڈیز

کراچی (پی پی آئی)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔پی پی آئی مطابق موڈیز نے کہاکہ پاکستان کو طویل مدتی استحکام کیلئے اصلاحات کرنا ہوں گی، آمدنی بڑھانا ہو گی، قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، پی پی آئی کے مطابق موڈیز کا مزید کہناتھا کہ ا سٹینڈ بائی معاہدے سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہو گی،بلند شرح سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری پر اثرانداز رہے گی،آئی ایم ایف فنانسنگ سے کثیر الجہتی اور دوطرفہ ذرائع سے فنڈنگ حصول کا راستہ ہموار ہو گا،بیرونی قرضوں کی ادائیگی بلند رہے گی۔ موڈیز کاکہناتھا کہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلے گا۔موڈیز کا اپنی رپورٹ میں مزید کہناہے آئندہ الیکشن میں آمدنی بڑھانے کے اقدامات عمل میں لانا امتحان ہوگا، پاکستان کو طویل عرصے کا بیرونی فنڈنگ پلان آئندہ چند برسوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے چاہئے، ایسا ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں ممکن ہے، آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کا اندازہ الیکشن کے بعد ہوگا۔