روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے قائدین نے دبئی میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی

دبئی (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔نے عام انتخابات کے لیے منشور کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ پارٹی بیانئے اور انتخابی منشور کی تیاری کا ٹاسک مریم نواز کو مل گیا۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ الیکشن کیلئے پارٹی بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے، منشور میں آسان قرضے، روزگار کے مواقع کا لائحہ عمل شامل کیا جائے گا، ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعت کی پالیسیوں پر تنقید بھی منشور کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید بھی کردی ہے۔ ن لیگ نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کرے گی یا نہیں، یہ فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا تاہم ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔