سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرجاگھروں،مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی سخت

کراچی (پی پی آئی)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرجاگھروں اورمسیحی برادری کی رہائشی بستیوں میں سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،پی پی آئی کے مطابق کہاگیاہے کہ حالیہ دنوں میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اوراس سلسلہ میں مذہبی تنظیموں،شہریوں اور ہر مسلمان میں غم وغصے کی لہرپائی جاتی ہے لہٰذا اس حوالے سے فوری حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔ علمائے کرام کاتعاون بھی حاصل کر کے دیگرمذاہب کے احترام کویقینی بنانے کی تلقین کی جائے۔