پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا24واں یوم شہادت منایاگیا

کراچی (پی پی آئی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا24واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے 24 ویں یوم شہادت پر عسکری قیادت نے خراج عقیدت پیش کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 24 ویں یوم شہادت کے موقع پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،انہوں نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔ ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔