پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف آئی اے نے اسرائیل میں ملازم5 پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

اسلام آباد (پی پی آئی) ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) نے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق 5 پاکستانی باشندے اسرائیل میں 4 سے 7 سال مقیم رہے اور بطور کارواشر اور ہیلپر نوکریاں کرتے رہے۔ ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے اسلام مخالف ملک میں انٹری حاصل کی جس کے عوض 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں کامل انور، نعمان صدیقی، محمد ذیشان، محمد انور اور کامران صدیقی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔