سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ 9مئی کیسز میں عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

 لاہور(پی پی آئی ) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیسز میں چیرمین تحریک انصاف، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج نے چیرمین تحریک انصاف کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک تفتیش کیوں جوائن نہیں کی۔چیرمین تحریک انصاف روسٹرم پر آ گئے اور جواب دیا کہ میں روز عدالتوں میں پیش ہوتا ہوں اس لیے شامل تفتیش نہیں ہو سکا، میں ابھی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں، یہ زمان پارک آ جائیں میں تفتیش جوائن کر لوں گا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ شام چار بجے چیرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوں۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ4 بجے میں مصروف ہوں آج آئی ایم ایف کا وفد مجھ سے ملنے آ رہا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ بہتر یہی ہے آپ پولیس ہیڈ آفس جائیں اور تفتیش جوائن کریں۔ 14جولائی کو آپ پانچوں مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔عدالت نے چیرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔شاہ محمود قریشی نے تین مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتیں بھی دائر کردیں۔واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کررکھے ہیں