شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ 9مئی میں ملوث خواتین اور 18سال سے کم عمرپر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ

لاہور (پی پی آئی) حکومت نے 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ آور خواتین اور 18سال سے کم عمر افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالی خواتین اور 18سالہ سے کم عمر افراد پر عدالتوں میں ہی کیس چلیں گے،فوجی عدالتوں میں سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے کا حق دیا جائے گا، ملزمان کے خاندان کو ہفتے میں ایک روز ملنے کی اجازت ہو گی۔ذرائع  کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں لانے پر غورکیاگیا، ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرانے رائے دی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس عدالتوں میں ہی چلایا جائے۔