ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں دھونی نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں 23مرتبہ بطور کپتان ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ دھونی نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا 22مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا ریکارڈ توڑدیا ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 16،بھارت کے اظہر الدین 15، اسٹیفن فلیمنگ اور ایلن بارڈر 14،14اور مرتبہ بطور کپتان ون کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔