ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور سوئٹزر لینڈمیں قدرتی آفات سے نمٹنے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ہفتہ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازئیو کاسیس نے دستخط کئے۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن بھی تقریب میں موجود تھیں۔ پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ اور اعلیٰ پاکستانی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔مفاہمتی یادداشت سے قدرتی آفات،ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔