ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سے کسٹم کے دو اعلیٰ افسر پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

کراچی (پی پی آئی)کراچی سے پاکستان کسٹمز کے دو اعلیٰ افسر پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے۔اہلخانہ کے مطابق دونوں افسران سے گزشتہ رات نو بجے سے رابطہ نہیں ہورہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو نہیں ہورہی۔پی پی آئی کے مطابق  افسران کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔لاپتہ ہونے والوں میں انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یار عباس شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یاور عباس اور طارق محمود کے اہلخانہ نے تھانہ ڈیفنس اور گزری سے رابطہ کیا ہے، پہلے ایک افسر طارق محمود کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تاہم کچھ دیر بعد دوسرے کسٹم افسر کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔چیف کلکٹر کسٹمز یعقوب ماکو نے کہا کہ کسٹم انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ طارق محمود کے لاپتہ ہونے کا کلکٹر انفورسمنٹ نے بتایا ہے، معاملہ کیا ہے کسٹم آفیشل کیوں لاپتہ ہوئے ہیں دیکھ رہے ہیں۔