پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کا ایک اور روپوش رہنما گرفتار

پشاور (پی پی آئی)پشاورپولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث تحریک انصاف کے مقامی رہنما ناظم فرید گل گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق فرید گل پر نومئی کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، پی پی آئی کے مطابق ملزم تھانہ فقیر آباد کی ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کیلئے سفری دستاویزات بنائی ہوئی تھیں، ملزم نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔