ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے۔ سیکرٹری اسمبلی کے دستخط کے بعد قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 17 الف کے تحت انہیں قائد حزب اختلاف مقرر کیا گیا ہے، ایم ایل اے خواجہ فاروق احمد سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد قائمقام وزیراعظم رہے جو اس سے پہلے حکومت میں سینئر وزیر تھے۔ خواجہ فاروق احمد تیس سال سے زائد عرصے سے عملی سیاست میں سرگرم ہیں جو دومرتبہ ممبر اسمبلی، دو مرتبہ وزیر اور قائمقام وزیراعظم رہ چکے ہیں۔