ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں مسلم مخالف واقعات کی تعداد میں اضافہ،غیر رپورٹ شدہ کیسز کہیں زیادہ

اسلام آباد (پی پی آئی) دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی۔مذہبی ہم آہنگی کونسل اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلم مخالف واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ غیر رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد بھی زیادہ  ہے

رپورٹ میں برلن  کی غیر سرکاری تنظیم الائنس اگینسٹ اسلامو فوبیا اینڈ مسلم ہوسٹلٹی   کے اعداد وشمار کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق جرمنی میں گزشتہ سال 898مسلم مخالف واقعات ریکارڈ کیے  گئے جبکہ غیر رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ سوئیڈن میں قرآن مقدس کی بے حرمتی کے بعد اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک  میں مسلمانوں کے لیے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔ بہت سے کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں خواتین شامل ہیں۔ دستاویزی مقدمات میں 500زبانی حملے تھے جن میں اشتعال انگیز بیانات، توہین، دھمکیاں اور جبر شامل تھے۔ مساجد کودھمکی آمیز خطوط بھی ریکارڈ کیے گئے جن میں موت اور تشدد کی بہت زیادہ دھمکیاں تھیں۔