ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم کانفرنس کایوم الحاق پاکستان کی تقریبات ہفتہ بھر منانے کا فیصلہ

 مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے 13جولائی تا 19جولائی ہفتہ یوم الحاق پاکستان کے طور پر منانے کااعلان کردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ہفتہ الحاق پاکستان کے آغاز اور یوم شہداکشمیر کے موقع پر ایک پیغام میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اورسابق وزیر اعظم آزا دکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1932 ہو یا 6 نومبر 1947 یہ دن تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔ جب تک مسلم کانفرنس کا ایک بھی کارکن زندہ ہے شمع آزادی کو بجھنے نہیں دینگے۔ انھوں نے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں اور مسلم کانفرنسی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر ہفتہ الحاق پاکستان(13جولائی تا 19 جولائی) کو بھر پور طریقے سے منائیں.