سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی حکومت کی دعوت پر علما و ا سکالرز کا وفد بیجنگ پہنچے گا

بیجنگ(پی پی پی آئی) حکومت چین کی دعوت پر پاکستان کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور اسکالرز کا ایک اہم نمائندہ وفد سات روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے گا۔ پی پی آئی کے مطابق وفد کی چین کے مختلف شہروں بیجنگ، گوانچی اور خصوصاً مسلم اکثریتی علاقہ سنکیانگ میں عظیم تاریخی شہر کاشغر، ارومچی اور آکسو وغیرہ میں سیاسی، ثقافتی اور دینی امور پر مختلف حکومتی و سیاسی عہدیدارن اور مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں  متوقع ہیں۔ وفد کی سربراہی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کریں گے جبکہ وفد میں اسرار مدنی،مولانا محمد طیب طاہری، مولانا راشد الحق حقانی، مولانا سید محمد یوسف شاہ، محمد آصف لقمان قاضی، ڈاکٹر مولانا عطا  الرحمٰن، صاحبزادہ سلطان احمد علی، مولانا فضل علی حقانی، مولانا تحمید جان ازہری شامل ہیں۔