سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی دینے کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیرقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، قانونی طریقہ کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی، نو مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی، 9 مئی واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا، نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ناقابل وضاحت ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے جناح ہاؤس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی گئی، بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں، جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں، درخواستگزاروں کیلئے اس وقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانون کے طریقہ کار پر چلنے کی ہے۔عدالت کا اپنے فیصل میں یہ بھی کہنا ہے کہ سارے طریقہ کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔