سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر بیت المال بورڈ کے پرانے ارکان فارغ

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور میں تعینات بیت المال بورڈ ممبران کو فارغ کردیا،اتحادی حکومت نے بیت المال کا نیا بورڈ تشکیل دیکر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے پرانے بورڈ ممبران فارغ کرکے نیا بورڈ بنایا گیا ہے،بیت المال بورڈ میں 6نان آفیشل ممبران تعینات کردیئے گئے،اسلام آباد سے بیرسٹر ظفر اللہ خان،بلوچستان سے میر چینگز جمالی ممبر مقرر کئے گئے ہیں،سندھ سے مسرت رفیق،خیبر پختونخوا سے محمد ہمایوں بورڈ ممبر تعینات ہو ئے ہیں اس کے علاوہ  پنجاب سے فوزیہ حبیب،آزادکشمیرسے پرویزاشرف بیت المال بورڈ  کے ممبر بن گئے۔پی پی آئی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے بورڈ ممبران کوکارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر فارغ کیا گیا ہے،پرانے بورڈ کے ممبران کے تقررکو3سال سے زائد کا عرصہ بھی ہوچکا تھا۔