سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جو ٹولہ 9 مئی کے پْرتشدد وقعات کا ذمے دار ہے اس کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرنا ہے، وہ واپس آ کر الیکشن مہم لانچ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنا ہے، اگر عدالت سے ریلیف ملا تو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بے معنیٰ ہوگا، ان کو اس کیس میں ریلیف ملنے کا امکان زیادہ ہے۔