اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چودھری کی اسلام آباد کورٹ میں حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر

 اسلام آباد (پی پی آئی)سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ چودھریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں آتی،چودھری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں فواد چودھری نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ والدہ کی طبیعت ناساز ہے، فواد چودھری لاہور میں موجود ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا آپ فواد چودھری سے چھوٹے ہیں یا بڑے؟وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ عمر میں چھوٹا ہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں۔جج طاہر عباس نے کہاکہ چھوٹوں سے محبت زیادہ ہوتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں،چودھریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں آتی،چودھری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک فوادچودھری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔