روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آٹا پہنچ سے دور،قیمت میں پھر اضافہ،کھانے پینے کی اشیا قوت خریدسے باہر

کراچی (پی پی آئی)مہنگائی کے باعث روزمرہ کھانے پینے کی اشیا شہریوں کی قوت خریدسے باہرہونے لگی ہیں۔ ریٹیل کی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،ڈھائی نمبرآٹا135روپے کلوسے بڑھ کر150روپے کلواورکہیں اس سے زائدپرفروخت ہونے لگا۔پی پی آئی کے مطابق چکی کاآٹا160فی کلوروپے سے بڑھ کر164روپے سے 170روپے کلوتک دستیاب ہونے لگا،فائن آٹا 150روپے کلوسے بڑھ کر160روپے اورکہیں اس سے بھی زائدقیمت پردستیاب ہونے لگا۔کمپنیوں کاآٹے کا5کلوکاتھیلا 750روپے سے بڑھ کر830روپے تک پہنچ گیا،کمپنیوں کے آٹے کا10کلوکاتھیلا 1500روپے سے بڑھ کر1660روپے تک دستیاب ہونے لگا۔