سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زرداری اور استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت میں پس پردہ رابطے

 کراچی /لاہور (پی پی آئی) سابق صدر آصف زرداری کی اور استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت میں پس پردہ رابطوں اورآئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششوں کا دونوں جانب سے قریبی حلقوں نے اعتراف کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب اور خیبر پی کے میں اپنی صف اول کی قیادت کی ہر قیمت پر کامیابی کے خواہاں ہیں تاکہ آئندہ حکومت سازی میں ان کی پوزیشن بہتر  ہو،دوسری سمت استحکام پاکستان پارٹی اپنی ملک گیر حیثیت تسلیم کرانے کیلئے سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک دو نشستوں پر انتخاب جیتنا چاہتی ہے تاکہ اس پر صرف پنجاب کی پارٹی کا لیبل ختم ہو سکے۔ بعض مشترکہ دوست پی پی اور استحکام پاکستان پارٹی  میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ پر کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔