نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نقصِ امن و عامہ کا خطرہ: چوہدری پرویز الہٰی 30 روز کیلئے لاہور جیل میں نظر بند

لاہور(پی پی آئی)لاہور کیپٹل سٹی پولیس کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کردیے۔پی پی آئی کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ نے ہفتہ کے روز تین مقدمات میں امن عامہ میں خلل ڈالنے اور لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر اکسانے کے خدشے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حراست کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پاس تحریری درخواست جمع کرائی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کے جیسا سیاستدان امن و عامہ کی صورتحال خراب کرسکتا ہے اور اس بات کا حقیقی خدشہ موجود ہے کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے حامی بھی نجی و سرکاری املاک کو نقصان اور سڑک بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔