مورو (پی پی آئی) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب کار میں آگ لگنے سے 4 افراد جل کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق حادثہ دادو روڈ پر پیش آیا جہاں کار میں سفر کے دوران اچاناک آگ بھڑک اٹھی، کار میں سوار افراد کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اورچاروں بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں برن یونٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی۔