لاہور (پی پی آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پلاسٹک روڈ اس سے پہلے تیار کی جانیوالی تارکول سڑکوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔ بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کیلئے پلان بھی طلب کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانیوالی سڑکیں جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مذکورہ منصوبوں میں شفافیت اور تیزی سے تکمیل کے علاوہ اعلی معیار کا میٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
Next Post
شاہد خاقان عباسی کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ پھر مور
Tue Jul 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی […]
