جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران نے عدالت کے روبرو معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی پی آئی) خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت کے روبرو معافی مانگ لی۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔ چیئرمین تحریک انصاف جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، میرے چیف آف سٹاف پر حراست میں بدترین تشدد کیا گیا،اس پر میں نے احتجاج کے طور پر بیان دیا۔ خاتون جج  زیبا چوہدری کے آفس میں بھی گیا، میں نے یہ بھی کہا اگر ان کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے اوپر 180 مقدمات ہیں لیکن کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔