جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سراج درانی کیخلاف ریفرنس میں درخواست ضمانت پر فاضل جج کا سماعت سے انکار

کراچی (پی پی آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں درخواست ضمانت پر فاضل جج نے سماعت سے انکار کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی نے اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس عبدالمبین لاکھو نے سماعت سے انکار کر دیا۔جعفر رضا ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت مقرر کر دے جس پر جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ جج کے سماعت سے انکار پر تاریخ نہیں دے سکتے۔ عدالت نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا۔