ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں ڈینگی کے رواں سال اب تک 30 لاکھ کیس رپورٹ

جنیوا (پی پی آئی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ڈینگی وبا کی طرح پھیل سکتا ہے جس کی بنیادی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں، بارشیں اور سیلاب ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے حکام نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی سے ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 2000 کے بعد سے اب تک ڈینگی کے کیسز میں 8 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر ستمبر سے جنوری کے درمیانی عرصے میں ڈینگی کا مرض زیادہ پھیلتا ہے۔ڈینگی بخار کا سبب بننے والے مچھر صرف خراب پانی سے نہیں بلکہ صاف پانی سے میں بھی افزائش پا سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے حکام کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں ڈینگی کے 42 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ رواں سال اب تک 30 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔