شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مونس الہیٰ کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر حکام کو نوٹس

 لاہور (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریم الہیٰ دوہری شہریت رکھتی ہیں، وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں، ایف آئی اے نے رواں سال جنوری میں نوٹس جاری کئے، دوران انکوائری تحریم الہیٰ کو منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد کر دیا جس میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ای سی ایل میں نام سیاسی بنیادوں پر شامل کیا گیا، عدالت اس فہرست سے نام نکالنے کا حکم جاری کرے اور تحریم الہیٰ کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔