شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرشرعی نکاح کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی 26 جولائی تک ضمانت منظور

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق جج قدرت اللہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی  پیش ہوئے، عدالت نے انہیں حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ ضمانتی مچلکوں کا حکم آج کریں تو ہم جمع کرائیں گے، کیس پر آج بھی دلائل دینے کو تیار ہوں، ہمارا جواب الجواب 26 کو سن لیں تو قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جج نے وکیل شیر افضل سے کہا کہ عدالت نے آپ ہی کو سننا ہے، جج نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی نے کن وجوہات پر استثنیٰ کی درخواست دی ہے؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کیلئے گئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہو رہی ہیں۔بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔