پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تعلیم یافتہ نوجوان، وزارتی نیٹ ورک میں شامل ہوں: احسن اقبال

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملک کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی وزارت کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق   سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر احسن اقبال نے اپنی اس پیشکش کا پس منظربھی بتایا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مال آف لاہورمیں کافی پینے کے دوران ان کی ملاقات ایک صاحب سے ہوئی جن سے تعارف کے دوران علم ہوا کہ وہ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں۔نوجوان کو قومی اثاثہ قراردینے والے احسن اقبال نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ایسے بہت سے نوجوان ہیں۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم نوجوانوں کیلئے لکھا، ’میں ایسے تمام باصلاحیت لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذریعہ شروع کردہ چیمپیئنز آف ریفارم (سی او آر) نیٹ ورک میں شامل ہوں تاکہ قوم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے‘۔