اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت5ستمبر تک پھر ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ملزموں کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔