اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عسکریت پسندی خیبر پختونخوا کے بعد پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، محسن داوڑ

 واشنگٹن(پی پی آئی)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ نے خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسندی خیبر پختونخوا سے نکل کر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔پی پی آئی کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی صحافیوں اور اسکالرز کے ساتھ گفتگو کے دوران پشتون رکن قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر اگلے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی بھی مخالفت کی کیونکہ اْن کے بقول ایسا کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔محسن داوڑ نے  خبردار کیا کہ اگر عسکریت پسندی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ لوگوں کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک سکتی ہے، یہ ایک بھڑکتی ہوئی آگ ہے، اسے ابھی ختم کر دینا چاہیے ورنہ یہ پورے پاکستان میں سب کو جلا دے گی۔ اس سب کے بہت خطرناک نتائج ہوں گے، اگر اسے ابھی نہ روکا گیا تو اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نگران سیٹ اپ کو اضافی اختیارات دینے کے خلاف ہے، ان کے پاس صرف روزمرہ کے معاملات چلانے، انتخابات کرانے اور جانے کے اختیارات ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہوگا وہ آئین کے خلاف ہوگا۔