ن لیگ بالعموم اور احسن وبال بالخصوص ولن ثابت ہوئے:فواد چوہدری

جہلم(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے نمائندے کراچی کی نشستیں نہ بڑھنے پر اعتراض کر رہے ہیں پنجاب کی آٹھ نشستیں کم کر دی گئیں کسی کو پرواہ ہی نہیں؟پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا اپنے لوگوں کے بارے میں رویہ توہین آمیز ہے، جہلم کے ترقیاتی کاموں کو روک کر نون لیگ نے بالعموم اور احسن وبال بالخصوص ایک ولن ثابت ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے بعد باقی فنڈنگ روک کر آپ نے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا ہے کہ نہر، ٹراما سینٹرز سمیت تمام منصوبے روک کر ان کے فنڈز ناروال اور وزیروں کے حلقوں منتقل کیے گئے، نون لیگ کی جہلم کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، انشاللہ اس حکومت کے خاتمے پر جہلم میں خصوصی جشن ہو گا۔

Next Post

پاکستان میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ، سندھ پہلے نمبر پر

Tue Aug 1 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ملک میں حالیہ دنوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اور سب سے زیادہ افراد صوبہ سندھ میں متاثر ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری […]