ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرے خلاف فیصلے سے قبل ثاقب نثار نے پیغام بھجوایا تھا، طلال چوہدری کا دعویٰ

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہا ہے کہ ان کے خلاف فیصلے سے پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انہیں پیغام بھجوایا تھا، وہ پیغام کیا تھا طلال چوہدری نے یہ نہیں بتایا۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کبھی عدالت کی توہین کی نہ ایسا سوچا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ججز نے مجھے نوازشریف سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ دیا۔ مجھے نوازشریف کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی، (ن) لیگی رہنماؤں کو چن چن کر نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر دباو ڈال کر پارٹی قیادت کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف فیصلے سے پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھجوایا تھا، انصاف دیتے تو آج پاکستان یہاں تک نہ پہنچتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں مہنگائی کی شرح کم تھی، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بننے جا رہا تھا، آج کے حالات کے فیصلے پاناما لیک سے شروع ہوئے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کا کیس کیوں التوا کا شکار ہے، فارن فنڈنگ کا کیس پچھلے 10 سال سے پڑا ہے۔