نئی مردم شماری کا آخری مرحلہ مزید تاخیر کا شکار،انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)ملک بھر میں ہونے والی نئی مردم شماری کا حتمی مرحلہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعدخدشہ ہے کہ عام انتخابات کا معاملہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ انومریشن سروے کے نتائج تاحال جمع نہیں کرائے گئے، ادارہ شماریات نے پوسٹ انومریشن سروے31جولائی تک مکمل کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق پوسٹ انومریشن سروے کے بعد اعداد و شمار حکومت کو بھجوانے تھے، مذکورہ سروے کے نتائج تاحال حکومت کو ارسال نہیں لیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ انومریشن سروے کے نتائج میں تاخیر سے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس مؤخر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔موجودہ صورتحال پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں انتخابات ہوتے ہیں تو الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں نہیں کرسکے گا، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کیلئے چھ سے سات مہینے درکار ہیں۔

Next Post

پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کیلئے عرب امارات میں گولڈن ویزا کا اعزاز

Wed Aug 2 , 2023
دبئی (پی پی آئی)خوبصورت آواز کی مالک معروف پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کو دبئی، متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزاسے نوازا ہے۔   سونیا مجید کاکہنا ہے کہ وہ مبارکباد پیش کرنیوالے اپنے مداحوں کی سپاس گزار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سونیا مجید دبئی میں مقیم ہیں  اور اس سے […]