اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر افتخار درانی کے اغوا کی اطلاع دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔افتخار درانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کو بغیر کسی وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔
Next Post
بھارت سے آئی انجو کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل
Thu Aug 3 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستانی نوجوان کی محبت مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کی اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں سیر کرتے ہوئے پائی گئی۔ انجو دیربالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی، وہ قانونی طور پر ویزا لیکر پاکستان آئی، جس کے بعد […]
