کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

رانی پور/کراچی (پی پی آئی)کراچی میں ڈاکو نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے کیلئے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شیر شاہ گلبائی میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،پی پی آئی کے مطابق ڈاکو نے ڈکیتی کیلئے پٹرول پمپ پر تعینات سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی جس پرگارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول قمر الدین سکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا اور وہ 2 سال سے پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہا تھا۔فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی  بھی کوشش کی، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔