پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی

بغداد (پی پی آئی) عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہپاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیرِ اعظم کو دورہپاکستان کی دعوت بھی دی۔