نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسپیکر شپ کا پورا دور میں نے جیل میں گزارا: آغا سراج درانی

کراچی (پی پی آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم سندھ اسمبلی توڑنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی اور اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر مشاورت کریں گے، مشاورت نہیں ہو سکی تو معاملہ کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی میں بھی اگر فیصلہ نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔آغا سراج درانی نے کہا کہ اسپیکر شپ کا پورا دور میں نے جیل میں گزارا ہے، آئین نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں جیل سے بیٹھ کر اسمبلی چلاؤں، اسمبلی کے ارکان کی شروع میں کارکردگی بہتر تھی۔