جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

سرہاری/نوابشاہ (پی پی آئی) نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیاہے۔ پی پی آئیکے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف ا سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔