ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار

جہلم (پی پی آئی)مذہبی  اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ سیکیورٹی گارڈ نے جان پر کھیل کر ناکامبنادیا اور ملزم کو قابوکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسرچ اکیڈمی میں قتل کی نیت سے داخل ہونے والے ملزم علی حسن کو تیز دھار آلے سمیت گرفتارکر لیا گیا،  پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ انجنئیر محمد علی مرزا کو جان سے مارنا چاہتا تھا، ملزم اس وقت اندر داخل ہونا چاہ رہا تھا جب انجنئیر محمد علی مرزا ریسرچ اکیڈمی میں موجود تھے،ملزم  تیز دھار آلہ چھپا کر ریسرچ اکیڈمی کے گیٹ پر پہنچا دوران تلاشی سیکیورٹی گارڈ کو دھکا دے کر زبردستی داخل ہونے جارہا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم علی حسن گجرات کا باشندہ ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔