سکھر، نوابشاہ، کوٹری،شہداد پور (پی پی آئی)پاکستان ریلویز نے کارروائی کرتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے ذمہ دار 6 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 2 افسران سکھر کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حافظ بدر العارفین، نوابشاہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مشرف مجید اور گریڈ 17 کا افسر کوٹری کے پاور کنٹرولر بشیر احمد شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی وجہ سے کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کے پرمیننٹ وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد کو بھی معطل کیا گیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Next Post
دورہ عراق میں رانا ثنا اللہ کو ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع
Tue Aug 8 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ سے ملنے والے قیمتی تحائف توشہ […]
