کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر مملکت کو بھیجیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 گھنٹے میں قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے،جبکہ کل شام ارکان اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن بھی ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن نیتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے،کل ورکنگ آورز کے اختتام پر وزیراعظم سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ نگران وزیراعظم کیلئے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا،اتفاق رائے سے کسی کو بھی نگران وزیراعظم نامزد کیا جا سکتا ہے۔