اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاورعلی مسجد خود کش دھماکے میں ملوث 8 سہولت کارگرفتار

پشاور (پی پی آئی)پشاور کی علی مسجد خود کش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔دھماکے میں ملوث 8 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہارکیا تھا، تحقیقات کے مطابق ٹی ٹی پی علی مسجد واقع میں ملوث تھی،پی پی آئی کے مطابق ملزموں سے خود کش جیکٹ، اسلحہ، آئی ای ڈی بنانے کا سامان بر آمد ہوا ہے۔ سہولت کاروں سے افغان سم،جہارپمفلٹ اور دیگردستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کامزید کہنا ہیکہ علی مسجد دھماکے کے حملہ آورخود کش افغانستان سے آیا جس کا نام انصار تھا،افغانستان کے صوبے ننگرھارمیں دھماکے کی منصوبہ بندی کی گئی،خود کش حملہ آورچار دن پہلے فیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہوا،خود کش حملہ آور کا ہدف ایف سی تھی،وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔باڑہ کمپاونڈ پرحملے میں ٹی ٹی پی ملوث تھی،تحقیقات کیمطابق باجوڑحملہ ٹی ٹی پی اور داعش نے مل کر کیا تھا۔