ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم معطل

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی عدالت عالیہ میں موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پیٹرول ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ افراد موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہیں، عدالت عالیہ اس سے پہلے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا اقدام عدالتی حکم اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کروانا ٹریفک پولیس کا کام ہے۔ ہیلمٹ کے حوالے سے قانون پر ٹریفک پولیس کو اقدامات اٹھانے چاہیئں۔ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے  وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کا حکم معطل کر دیا اور ڈی سی لاہور، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کر لیا۔