شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

راولپنڈی(پی پی آئی)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ  فیصلہ سنا دیا۔ نیب لاہور کی ٹیم کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کیا گیا تھا،چودھری پرویز الٰہی کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا،نیب نے عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی،ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے محفوظ  فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،نیب ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے سے چودھری پرویز الٰہی پر 23ارب کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتاری سیکرٹری سہیل اصغر اعوان اور دیگر 2افسروں کے شواہد پر عمل میں لائی گئی ہے۔