ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا،پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ

اسکردو(پی پی آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی پہلی انٹرنیشنل پرواز پی کے 234دبئی سے ا سکردو لینڈ کر گئی، پرواز اترنے کے بعد اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی کی دبئی سے ا سکردو کی ہفتہ وار پروازیں شروع کی جائینگی،پرواز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی،سیاح دبئی سے براہ راست ساڑھے 3گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔اس حوالے سے سکردو ایئرپورٹ پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئروائس مارشل عامر حیات نے مسافروں کا استقبال کیا،سول ایوی ایشن حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں،جہاز کے کپتان نے کاک پٹ کا شیشہ کھول کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔پرواز اتار کر پی آئی اے نے  اسکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروا دیا،سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے،دوران پرواز سیاحوں کو برف پوش پہاڑوں کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے،سیاح کے ٹو اور نانگا پربت کے خوبصورت اور یادگار مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔